سی آر پی ایف جوان نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی

اجمیر: ایک48سالہ سی آر پی ایف جوان نے مبینہ طور پر اجمیر میں فورس کے کیمپ میں پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی۔اس واقعہ کا علم پیر کی شب 9بے اس وقت ہوا جب ساتھیوں نے گروپ سینٹر دوئم کے ساتھی ہیڈ کانسٹبل دھرم ویر سنگھ کو اپنے کمرے میں چھت کے پنکھے سے لٹکا پایا۔
سنگھ کے جو کہ ہریانہ کا رہائشی تھا، ساتھیوں نے بتایا کہ دھرم سنگھ کچھ دنوں سے اعصابی کشیدگی اور نفسیاتی مرض میں مبتلا تھا۔ سی آر پی ایف حکام اس معاملہ کی تحقیات کا حکم جاری کردیا کہ ان اسباب کا سراغ لگایا جائے جو اس انتہائی قدم کا باعث بنے ہیں۔مقامی پولس نے معاملہ درج کر کے تحقیقا ت شروع کر دی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Crpf jawan commits suicide at ajmer campus in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply