جھارکھنڈ میں نکسلیوں سے مسلح تصادم، سی آر پی ایف کے دو کمانڈو ہلاک

رانچی: جھارکھنڈ کے سرائے کیلا علاقہ میں نکسلیوں کےساتھ مڈبھیڑ میں سینٹرل ریزرو پولس فورس (سی آر پی ایف)کے دو کوبرا کمانڈرہلاک اور ایک پولس اہلکار زخمی ہوگیا۔

سرکاری اہلکاروں کے مطابق یہ مسلح تصادم سرائے کیلا ۔خرسوان ضلع کے دلبھاگا ۔ارکی علاقہ میں صبح 7بجے اس وقت ہوا جب سیر پی ایف کی 209ویں کوبر ا بٹالین اور جھارکھنڈ پولس کی مشترکہ ٹیم نکسلیوں کے خلاف کارروائی کرنے نکلی تھی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس کارروائی کے دوران سی آر پی ایف  کے دو کمانڈو اور پولس کا ایک جوان زخمی ہو گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Crpf commando killed in jharkhand in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply