جھارکھنڈ میں نکسلیوں سے مسلح تصادم میں سی آر پی ایف کمانڈو ہلاک

رانچی:جھارکھنڈ کے گریڈیہہ ضلع کے جنگلوں میں جمعہ کے روز نکسلیوں کے ساتھ مسلح تصادم میں ایک سی آر پی ایف کمانڈو ہلاک ہو گیا۔سرکاری اہلکاروں کے مطابق یہ مسلح تصادم مذکورہ ضلع کے ہسالو پیر تنر علاقہ میں جمعہ کی صبح ہوا ۔
جس میں ماؤ باغیوں کے ساتھ زبردست فائرنگ کے تبادلہ میں سی آر پی ایف کے اہم کوبرا یونٹ کا ایک کمانڈو مارا گیا۔اس کمانڈو کی شناخت 203ویںکوبرا کے بی ہیریزن کے طور پر ہوئی ہے۔ ابتدائی خبروں میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس تصادم میںایک سی آرپی ایف جوان زخمی بھی ہوا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: crpf commando killed in encounter in jharkhand in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply