جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا سیدھا تعلق سرحد پار سے ہونے والی دراندازی سے ہے:صدر جمہوریہ

نئی دہلی: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں انتہا پسندی کا براہ راست تعلق سرحد پار سے ہونے والی در اندازی سے ہے۔ صدر نے یہ بات بجٹ اجلاس کے پہلے روز پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے اگرچہ پاکستان کا نام نہیں لیا لیکن ان کے اشارے سے صاف پتہ چلتا ہے کہ وہ یہ بات پاکستان کے حوالے سے ہی کہہ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے مستعد سیکورٹی دستوں اور جموں و کشمیر پولس کے درمیان بہترین تال میل ہے اور وہ تشد د کا منھ توڑجواب دے رہے ہیں۔
صدر جمہوریہ نے یہ بھی کہا کہ جو عناصر قومی دھارے میں شامل ہونا چاہتے ہیں سرکار کے دروازے ان سب کے لیے کھلے ہیں۔صدر نے کہا کہ ملک میں داخلی سلامتی کی صورت حال میں کافی سدھار ہوا ہے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cross border terrorism responsible for jk disturbances kovind in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply