بہار میں بھتہ خوری سے انکار کرنے پر سنیما ہال پر بموں سے حملہ

نوادہ:بہار میں نوادہ ضلع کے شہر تھانہ علاقے میں آج علی الصبح بدمعاشوں نے 50 لاکھ روپے کی جبری وصولی نہ دینے پر ایک سنیما ہال پر بموں سے حملہ کر دیا۔
سب ڈیویڑن پولیس افسر سنجے کمار پانڈے نے یہاں بتایا کہ سونارپٹی روڈ پر واقع ایک سنیماہال پر بدمعاشوں نے دو بم پھینکے ہیں۔ صبح ہوئے اس بم دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ مسٹر پانڈے نے بتایا کہ اس واقعہ کی ویڈیو فوٹیج سی سی ٹی وی میں قید ہو گئی ہے۔
فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ چہرہ چھپائے دو نوجوانوں نے اس واقعہ کو انجام دیا ہے۔ جائے حادثہ سے ایک خط بھی برآمد ہوا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ وصولی میں مانگی گئی رقم نہ دینے کی وجہ سے اس واقعہ کو انجام دیا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Criminals explode bombs at cinema hall in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply