کیرل کے سابق وزیر اعلیٰ چانڈی کے خلاف مجرمانہ معاملہ درج کرانے کا فیصلہ

ترواننت پورم:(یو این آئی) کیرل میں بائیں بازو کی قیادت والی ایل ڈی ایف حکومت نے سابق وزیر اعلی اومن چانڈی اور کئی لیڈروں پر شمسی توانائی گھپلہ معاملے میں ویجی لنس اور مجرمانہ معاملہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں جسٹس شیو راجن کمیشن کی سفارشات کی بنیاد پر کیا گیا۔
کمیشن نے کہا کہ مسٹر چانڈی اور دیگر ملزمین نے ریاست میں شمسی توانائی پروجیکٹ لگانے کے نام پرصارفین کے ساتھ فریب دہی کے اصل ملزم سریتا ایس نائر اور بیجو رادھا کرشنن کی مدد کی۔ اس تنازع کی وجہ سے ہنگامہ کے بعد مسٹر چانڈی نے کمیشن قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
کیرل کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجےئن نے بتایا کہ جانچ میں پایا گیا کہ ملزمین نے سریتا سے رشوت کے طورپر موٹی رقم لی تھی۔ سابق وزیر داخلہ ترونچور رادھاکرشنن ، بجلی کے سابق وزیر اے محمد ، تھمپانور روی اور بینی بیہنان کے خلاف بھی معاملات درج کئے جائیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Criminal case to be registered against kerala ex cm oommen chandi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply