جب تک دہشت گردی رہے گی، ہند پاک کرکٹ سریز بھی نہیں ہوگی: سشما سوراج

نئی دہلی:ہندوستان نے مستقبل قریب میں پاکستان کے ساتھ دو طرفہ کرکٹ تعلقات کی بحالی کو خارج از امکان بتایا ہے۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ایک دوسرے کی سرزمین پر ہی نہیں بلکہ کسی غیر جانبدار مقام پر بھی ہر دو ملکوں کے درمیان کرکٹ سریز ہونا فی الحال ممکن نہیں ہے۔
سشما سوراج نے وزارت خارجہ سے وابستہ مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ میں اس وقت حکومت کے اس فیصلہ سے باخبر کیا جب دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ تعلقات بحال کرنے کا معاملہ پیش کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جب تک سرحد پار سے دہشت گردی اور فائرنگ بند نہیں ہوجاتی دو طرفہ کرکٹ سریز کا انعقاد نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہاکہ کرکٹ اور دہشت گردی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cricket between india vs pakistan unlikely until terrorism stops sushma swaraj in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply