بنگال میں سی پی ایم کارکن کو گولی مار کر ہلاک کرد یا گیا

کولکاتا:مغربی بنگال کے جنوبی 24پرگنہ ضلع میں سی پی آئی ایم کے ایک مقامی لیڈر صلاح الدین ہلدر کو اس کے گھر کے باہرنامعلوم بندوق برداروں نے گولی مارکر ہلاک کر دیا۔سی پی ایم نے ہلدار کے قتل کیلئے ترنمول کانگریس کے غنڈوں کوذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ ہلدار کو جان سے مارنے کی دھمکی مل رہی تھی مگر پولس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ سی پی ایم کے ریاستی سیکریٹری سوریہ کانت مشرانے کہا کہ ہلدار کو ترنمول کانگریس کے ورکروں نے گولی ماری ہے۔
کیوں کہ ترنمول کانگریس کے مقامی لیڈران اسے دھمکی دے رہے تھے۔وہ پولیس میں جاکر شکایت بھی کی تھی مگر پولس نے شکایت درج کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ بضد ہوا تو اس کے خلاف جھوٹا کیس درج کردیا جائے گا۔ پولس نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد اس کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے کہ ہلدار نے ہم سے رابطہ کیا تھا۔ہمیں نہیں معلوم ہے کہ وہ پولس اسٹیشن میں آکر شکایت درج کرانے آئے تھے۔ہم حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cpm worker killed in 24 pargana in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply