مارکسی کمیونسٹ پارٹی بھی تین بار طلاق کہہ کر ازدواجی رشتہ یکسر ختم کردینے کے خلاف

نئی دہلی:مارکسی کمیونسٹ پارٹی نے مسلم خواتین کو تین بار طلاق کہہ کر نکاح ختم کرنے کی روایت کی مخالفت کی ہے اور ہندؤوں سمیت سبھی مذاہب کے پرسنل لا میں اصلاح کی وکالت کی ہے۔
سی پی ایم پولٹ بیورو نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ پارٹی مسلم خواتین کے اس مطالبے کی حمایت کرتی ہے کہ طلاق ثلاثہ کی روایت ختم ہونا چاہئے کیونکہ زیادہ تر اسلامی ملکوں میں بھی اب اس کا رواج نہیں ہے اس روایت کے ختم ہونے سے مسلم خواتین کو راحت ملے گی۔پارٹی نے یہ بھی کہا کہ ہندؤوں سمیت سبھی مذاہب کے عائلی قوانین میں اصلاح کی ضرورت ہے۔
پارٹی نے کہا سرکار کے ترجمان کا یہ کہنا کہ ہندو خواتین سے متعلق پرسنل قوانین میں اصلاح ہوچکی ہے یہ ظاہر کرتا ہے کہ حکومت ہندو خواتین کو برابری کا حق نہیں دینا چاہتی بلکہ وہ صرف اقلیتی خواتین کو اپنا نشانہ بنا رہی ہے۔ سی پی ایم نے کہا کہ جس طرح فرقہ وارانہ طاقتیں اقلیتی فرقے کے حقوق پر حملہ کررہی ہیں۔
اس سے یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کی سرکار کی کوشش ناکام ہوجائے گی۔یکساں سول کوڈ میں خواتین کے مسائل کا کوئی حل نہیں ہوگا اور نہ ہی اس کی کوئی ضمانت ہوگی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cpm supports demand for abolishment of triple talaq in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply