نس بندی سے متعلق مرکزی وزیر کے بیان کی مارکسی لیڈر نے مذمت کی

کلکتہ:مرکزی وزیر گری راج سنگھ کے نس بندی سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہوئے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسوادی نے کہا کہ ایک وزیر کی حیثیت سے انہیں غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔
سی پی ایم لیڈر و ممبر پارلیمنٹ محمد سلیم نے کہا کہ مرکزی وزیر گری راج سنگھ ایک ایسے سیاست داں ہیں جو ہمیشہ متنازع بیانات دیتے ہیں اور وہ اپنے بیانات کے ذریعہ پولرائزیشن کی سیاست کرتے ہیں۔ان کے بیانات کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا سکتا ہے مگر چوں کہ وہ مرکزی کابینہ میں شامل ہیں اس لیے انہیں اس طرح کے بیانات دینے سے قبل انہیں اپنے ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہیے۔
محمد سلیم نے کہا کہ انہیں یہ بات معلوم ہونا چاہیے کہ نس بندی کے آئیڈ یا کو ماضی میں بھی لوگوں نے کبھی بھی پسند نہیں کیا گیا ہے۔ایمرجنسی کے دور میں جبری نس بندی کے خلاف بھی عوام نے اپنے غصے کا اظہار کیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cpm strongly condemns giriraj statement on sterilizations in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply