مارکسیوں نے وزیر اعلیٰ مہاراشٹر فدنویس پر فوج کی توہین کا الزام لگایا

نئی دہلی: مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فدنویس پر الزام لگایا کہ انہوں نے بظور وزیر اعلیٰ قانون کی حکمرانی قائم رکھنے اور فلم سازوں کو مل رہی دھمکیوں کو روکنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی بجائے فوج کی مدد کے بہانے پانچ کروڑ روپے کی وصولی کی راہ آسان کی ہے۔
پارٹی کے پولٹ بیورو نے ایک بیان میں اسے فوج کی توہین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے بہادر جوانوں کی اس سے زیادہ توہین نہیں ہو سکتی۔ پارٹی نے کہا کہ قانون کی حفاظت کے لئے آئین کا حلف لینے والے وزیر اعلیٰ نے آئین کی توہین کی ہے۔ سی پی ایم کا کہنا ہے کہ اس طرح کے معاہدے سے خوف کا ماحول پیدا ہوگا۔ پارٹی نے کہا کہ ریاستی حکومت کی اس ناکامی پر مرکز کو سنجیدگی سے کام کرنا چاہئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cpm slams maharashtra cm in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply