حکومت قانون کی مخالفت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا یقین دلائے: سی پی ایم

نئی دہلی: مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کے لیڈر سیتارام یچوری نے گورکشا کے نام پر انسانوں کی جان لینے کا مسئلہ آج راجیہ سبھا میں اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت کو یہ یقین دہانی کرانی چاہئے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
مسٹر یچوری نے ایوان میں وقفہ صفر کے دوران اس معاملے کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ ملک کے کئی حصوں میں گورکشا کے نام پر انسانوں کی جان لی جا ری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے تاخیر سے اس مسئلے پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو یہ بتانا چاہیے کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ہے اور جو کوئی اس کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وہ حکومت سے یہ جاننا چاہتے ہیں کہ گورکشا کے نام پر انسانوں کے جو قتل ہو رہے ہیں اسے روکنے کے لئے وہ کیا کارروائی کر رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cpm raise gau raksha issue in rs in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply