مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری پر ترنمول کانگریس کارکنوںکا حملہ

کلکتہ:کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسوادی(سی پی ایم) بنگال کے جنرل سیکرٹری سوریہ کانت مشرا پرشمالی مدنی پور کے ہلدی دیون میں ترنمول کانگریس کے ورکروں نے مبینہ طور پر حملہ کر دیا۔
کہا جاتا ہے کہ سوریہ کانت مشرا تملوک ، جہاں 19نومبر کولوک سبھا ضمنی انتخاب ہونے ہیں، بایاں محاذ کے امیدوار مندیرا پانڈا کی حمایت میں ریلی کرنے کیلئے یہاں آئے تھے۔سی پی ایم کے ریاستی سیکریٹریٹ کے ممبر رابن دیپ نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے مقامی ورکروں نے ترنمو ل لیڈر انیس الرحمن کی قیادت میں رانی چوک میں مسٹر مشرا سے ہاتھا پائی کرنے کی کوشش کی۔
تاہم ترنمول کانگریس کی قیادت نے اس واقعہ سے انکار کیا ہے۔ترنمول کانگریس نے کہا کہ یہ سی پی ایم کی اندرونی رسہ کشی کا نتیجہ ہے۔ترنمول کانگریس کے امیدوار دے بندو ادھیکاری نے کہا کہ سی پی ایم کا الزام بے بنیاد ہے۔
ترنمول کانگریس کے ورکرس کسی بھی حملے میں ملوث نہیں ہے۔جیسا کہ میں جانتا ہوں کہ سی پی ایم کے مقامی یونٹ میں شدید اختلافات ہیں۔ اور یہ واردات اسی کا شاخسانہ ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cpm leaders attacked by tmc in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply