بہار میں مارکسی لیڈر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

بیگوسرائے: بہار میں بیگوسرائے ضلو کے بچھواڑہ تھانہ علاقے میں جمعرات کی صبح نامعلوم بندوق برداروں نے مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی ایم) کے ایک رہنما کو گولی مار کرہلاک کردیا۔ پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ کیدرآباد گاؤں کے رہائشی سی پی ایم لیڈر رام ساگر پاسوان صبح چہل قدمی کے لئے نکلے تھے اسی دوران گھر سے کچھ فاصلہ پر گھات لگائے نامعلوم غنڈوں نے انہیں گولی مار کر شدید طور پر زخمی کردیا۔
انہیں فوراً اسپتال لے جایا گیا لیکن انہوں نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ قتل کا سبب فی الحال معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے چھان بین شروع کردی ہے۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بیگوسرائے صدر اسپتال بھیج دی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cpm leader shot dead in begusarai bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply