تحفظ گائے کے نام پر قائم گروپوں پر پابندی لگائی جائے: مارکسی کمیونسٹ پارٹی کا مطالبہ

نئی دہلی: مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) نے گﺅ محافظ گروپوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان گروپوں کے لوگوں کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
سی پی ایم کی مرکزی کمیٹی نے یک بیان میں کہا کہ گﺅ محافظ کمیٹی کے رکن گائے کے گوشت کے نام پر مسلمانوں اور دلتوں پر حملہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں کو انجام دینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔ پارٹی نے کہا ہے کہ تحفظ گﺅ کے نام پر اقلیتوں پر حملے ہو رہے ہیں۔
انہوں نے اس طرح کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کچھ واقعات گزشتہ ہفتے اترپردیش کے بجنور اور راجستھان کے بھرت پور میں ہوئے ہیں اور پارٹی کا ایک وفد ان دونوں علاقوں کا دورہ کرے گا۔
پارٹی نے الزام لگایا کہ گﺅ رکشا کمیٹی ملک میں فرقہ وارانہ صف بندی کا ماحول بنارہی ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے ہندوتوا کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے۔ انہوں نے تمام سیکولر قوتوں سے اس کا مقابلہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cpm demands ban on gau rakshak grpups in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply