کیرل میں جب بھی مارکسیوں کی حکومت بنی بی جے پی کارکنوں پر حملے بڑھے:امیت شاہ

کوچی:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر امت شاہ نے کیرل میں مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم)کی قیادت والی لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ (ایل ڈی ایف) حکومت پر سخت طنز کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں بائیں بازو تشدد سے بی جے پی اور مضبوط ہوگی۔ مسٹر شاہ نے بی جے پی ریاستی یونٹ کے ہیڈکوارٹر کی بنیاد رکھنے کے بعد کہا، ”بی جے پی کارکنوں پر کمیونسٹوں کے جتنے حملے ہوں گے ریاست میں بی جے پی کا گراف اتنا زیادہ بڑھے گا۔“ انہوں نے کہا”ریاست میں بی جے پی حکومت بنانے کی بنیاد آج پڑ گئی۔ دسمبر 2019 تک ملک کے تمام اضلاع میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا دفتر ہوگا۔“ مسٹر شاہ نے کہا کہ ریاست میں پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو طاقت کے استعمال سے کم نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا،”ریاست میں جب بھی بائیں بازو حکومت اقتدار میں آئی، انہوں نے ہمارے کارکنوں پر حملہ کیا ہے ۔“ کیرل کے دورے کے دوران انہوں نے گرجا گھروں کے کئی سینئر پادریوں اور دیگر مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں کے ساتھ کئی دور کے اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکز میں قومی جموری اتحاد (این ڈی اے)کی حکومت میں تین سال کی مدت کے دوران غریبوں کے اچھے دن آ گئے ہیں۔ جن کے پاس بنیادی سہولیات بھی نہیں تھیں انہیں مرکزی حکومت کی نگرانی میں چلائی گئی بہبود اسکیموں اور منصوبوں سے فائدہ ہوا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cpm attacking bjp in kerala says amit shah in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply