سی پی آئی کی ہماچل کے ساتھ گجرات میں انتخابات کا اعلان نہ کرنے پر الیکشن کمیشن پر کڑی تنقید

نئی دہلی: (یواین آئی)مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی ایم)نے ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے اعلان کے ساتھ گجرات میں انتخابات کا اعلان نہ کرنے کے لئے انتخابی کمیشن پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔ پارٹی پولٹ بیورو نے آج یہاں ایک بیان میں کہاکہ یہ انتہائی حیرت کی بات ہے کہ انتخابی کمیشن نے کل ہماچل پردیش کے لئے انتخابات کا اعلان توکیا لیکن گجرات اسمبلی کے انتخابات کا اعلان نہیں کیا ، جبکہ دونوں ریاستوں کی اسمبلی کی میعاد اگلے سال جنوری میں ختم ہورہی ہے۔
ہماچل پردیش اسمبلی کی مدت کار 7جنوری اور گجرات کی 22جنوری کو ختم ہورہی ہے۔ پارٹی نے کہا کہ عام طور پر یہ روایت رہی ہے کہ جب چھ ماہ کے اندر ریاستوں کے انتخابات ہونے ہوں ،تو ان ریاستوں کے انتخابات ایک ساتھ کرائے جاتے ہیں۔لیکن کل ہماچل کے انتخابات کا اعلان کے بعد وہاں انتخابی ضابطہ اخلاق تو نافذ کردیا گیا ، لیکن گجرات میں یہ نافذ نہیں ہے۔
سی پی ایم نے یہ بھی کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے کل یہ کہا کہ گجرات کے انتخابات ہماچل کے نتیجے آنے سے پہلے ہوجائیں گے ،یعنی 18دسمبر سے پہلے ہونگے۔پارٹی نے یہ بھی کہا کہ اگر ہماچل پردیش کے انتخابات کو دیکھتے ہوئے انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ کیا گیا تو گجرات کے لئے بھی اسے نافذ کیا جانا چاہئے تھا۔ واضح رہے کہ کل انتخابی کمیشن سے پریس کانفرنس میں یہ پوچھا گیا کہ کیا وزیراعظم نریندر مودی کی گجرات ریلی کی وجہ سے وہاں انتخابات کا اعلان نہیں کیا جارہا ہے تو چیف الیکشن کمشنر نے اس الزام کو مستردکردیاتھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cpim questions election commission over non announcement of gujarat poll schedule in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply