تری پورہ میں ایک اور مارکسی کمیونسٹ لیڈر بی جے پی میں شامل

نئی دہلی:تری پورہ میں مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے دو لیڈروں سابق اسمبلی اسپیکر جتندر سرکار اور ایم ڈی سی کو رکن جوئے کشور کے بعد ایک اور مارکسی کمیونسٹ پارٹی لیڈر و سابق ممبر اسمبلی وشو جیت دتہ حکمراں جماعت بی جے پی میں شامل ہو گئے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ کمیونسٹ پارٹی بدعنوانی ،گروہ بندی اور مجرمانہ سرگرمیوں میں لت پت ہے۔ 68سالہ دتہ کا ریاستی دارالخلافہ سے تقریباً 50کلو میٹر دور کھوائی ضلع میں بی جے پی کے قومی سکریٹری اور تری پورہ کے انچارج سنیل دیو دھر نے ان کا خیر مقدم کیا۔

انہوں نے ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر دتہ سب سے دیانتدار اور ایماندار لیڈروں میں شامل رہے ہیں۔1964سے مارکسی کمیونسٹ پارٹی سے وابستہ رہے دتہ نے دعویٰ کیا کہ ریاست میں 18فروری کو اسمبلی انتخابات سے پہلے ہی ان کے خلاف مجرمانہ سازش رچی گئی تھی۔

واضح ہو کہ تری پورہ میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے ریاست میں 20سال سے اقتدار پر قابض مارکسی کمیونسٹ پارٹی حکومت کو شکست دے کر پہلی بار حکومت تشکیل دی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cpim leader join bjp in tripura in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply