وزیر اعظم کچھ بھی کہیں حقیقت یہ ہے کہ عوام کی پریشانیاں ہی بڑھی ہیں: ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی

نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی کے اس دعوے پر کہ بڑے نوٹوں کی منسوخی سے ملک کو فائدہ پہنچے گا اور ان کی اس اپیل پر ملک کے شہریوں کو نقدی سے مبرا سماج کی تعمیر کا عہد کرنا چاہئے، بائیں بازو کی پارٹیوں نے شدید نکتہ چینی کی اور کہا کہ وزیراعظم خواہ کچھ بھی کہیں حقیقت یہ ہے کہ حکومت کے اس فیصلے سے عوام کی پریشانیاں بہت بڑھ گئی ہیں۔
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا سی پی آئی کے رہنما ڈی راجہ نے کہا کہ وزیراعظم جو بھی دعویٰ کرنا چاہیں کرسکتے ہیں۔ مگر اس فیصلے سے عام آدمی کو نقصان پہنچا ہے۔ حکومت کو ترقیاتی کاموں اور عوام کی بہبود پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے تھی لیکن اس کے اس فیصلے سے آگے چل کر بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا یہ فیصلہ حقیقتا ً معقولیت اور منطق سے عاری ہے۔ نوٹوں کی منسوخی کے معاملے میں عام آدمی وزیراعظم کی حمایت نہیں کررہا ہے بلکہ ہر جگہ لوگ پریشانیوں میں مبتلا نظر آرہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cpi calls demonetisation a gimmick in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply