اونا میں گائے کو دلتوں نے نہیں شیر نے مارا تھا:سی آئی ڈی رپورٹ

اونا:گجرات کے سوراشٹر کے اونا شہر میں ایک گؤرکشک گروپ کے اس دعوے کی گیر سومناتھ پولس نے قلعی کھول دی کہ گائے کو ان دلتوں نے ہی مارا تھا جنہیں اس کی کھال اتارتے ہوئے پا کر سر عام پیٹا گیا تھا ۔
معاملہ کی تحقیقات کرتے ہوئے کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ( سی آئی ڈی )نے ایک عینی شاہدکے بیان کی بنیاد پر نے کہا ہے کہ گائے کو دلت نوجوانوں نے نہیں بلکہ ایک شیر نے مارا تھا۔ اور یہ گﺅ کشی کا معاملہ نہیں تھا۔ اب تک گﺅرکشک الزام لگا رہے تھے کہ دلت خاندان نے ہی گائے کو ہلاک کیا تھا۔ تاہم سی آئی ڈی اب تک یہ پتہ نہیں لگا سکی ہے کہ گﺅرکشکوں کو اس کا علم کیسے ہوا تھا یا کس نے انہیں اطلاع دی تھی کہ بالوبھائی کا کنبہ اونا میں کہاں پر گائے کی کھال اتار رہا ہے۔
ادھر ملزم ریت ساوریا کا دعویٰ سچ ثابت ہوگیا کہ انہوں نے گائے کو مارا نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ انہیں بیدیا گاؤں کے رہائشی ناجابھائی اہیر نے صبح تقریبا 8 بجے فون کیا تھا کہ ان کی گائے کو شیر نے مار دیا ہے اور انہیں گائے کی لاش کو ہٹانے کے لئے مدد چاہئے۔ریت ساوریا کے مطابق انہوں نے واسارام، اس کے بھائی رمیش، چچا زاد بھائی اشوک اور ایک رشتہ کو گائے کی لاش لینے کے لئے بھیجا تھا۔
وہ لوگ اپنے گاؤں سے 2 کلومیٹر دور گائے کی کھال اتار رہے تھے کہ ایک سفید رنگ کی گاڑی وہاں سے گزری اور پھر وہ دوبارہ گھوم کر آئی۔ اس مرتبہ اس کے ساتھ موٹر سائکلیں بھی تھیں ، جن پر 30-35 افراد سوار تھے۔ ریت ساوریا کے مطابق ان لوگوں نے گالیاں دینی شروع کر دیں اور پھر لاٹھیوں سے واسارام اور باقی دیگر لوگوں کو بری بے رحمی سے لاٹھی بلموں سے زد و کوب کیا اور اپنی وحشیانہ کارروائی کی خود ہی ہی ویڈیو بھی بنا ئی۔
پیرکے روز سی آئی ڈی نے ملزموں کی ،جنہیں12جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا ،دوبارہ تحویل مانگی۔ تحقیقات کاریہ جاننا چاہ رہے ہیں کہ یہ ویڈیو کس نے بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔ نیز وہ کس کے احکام کی تعمیل کر رہے تھے۔اونا میں پولس کا رول بھی مشتبہ پایا گیا ۔اگرچہ ابھی ان پولس اہلکاروں کے خلاف کوئی کارروائی شروع نہیں ہوئی لیکن اس بات کی تصدیق ہو گئی کہ انہوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی برتی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cow was killed by a lion not dalits in una cid in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply