سپریم کورٹ نے گؤرکشا کے بہانے تشدد برپا کرنے کے معاملے کی سماعت چھ ہفتہ کے لئے موخرکردی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے گﺅرکشا کے نام پر تشدد کرنے والوں کے خلاف کارروائی سے متعلق درخواست کی سماعت آج چھ ہفتے کے لئے موخر کر دی۔ جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی بنچ نے کانگریس لیڈر تحسین پوناوالا اور دو دیگر کی عرضیوں کی سماعت کے دوران مرکزی حکومت اور پانچ ریاستیں گجرات، مہاراشٹر، اتر پردیش، راجستھان اور جھارکھنڈ کو چھ ہفتے کے اندر اندر جواب داخل کرنے کو کہا۔
اس معاملے کی چھٹے مدعا علیہ کرناٹک کی جانب سے جواب داخل کر دیا گیا۔ عرضی گزاروں کی دلیل ہے کہ زیادہ تر گﺅرکشک مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور گﺅرکشا کے نام پر تشدد کو ہوا دے رہے ہیں۔ دوسری طرف گﺅرکشا واہنی نامی تنظیم نے بھی اس معاملے میں عرضی دائر کی ہے جس کی سماعت کی درخواست عدالت نے قبول کر لی ہے۔

Title: cow vigilantism sc asks 5 states to file counter affidavit in 6 weeks | In Category: ہندوستان  ( india )
Tags: ,

Leave a Reply