گایوں کی اسمگلنگ کے الزام کے ساتھ پہلو خان کے دو ساتھیوں کے خلاف فرد جرم داخل

جے پور: راجستھا ن کے الور میں پولس نے گذشتہ سال ہجومی حملہ میں ہلاک کیے جانے والے پہلو خان کے ساتھ سفر کرنے والے دو افراد پر یہ کہتے ہوئے گایوں کی اسمگلنگ کرنے کا الزام لگایا کہ انکے پاس گایوں کو راجستھان سے باہر لے جانے کا اجازت نامہ نہیں تھا۔
عدالت میں داخل کی گئی فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ عظمت اورر فیق اپنے ساتھ لے جانے والے چار گایوں اور دو بچھڑوں کولے جانے کے لیے مویشی بازار کی رسید (روننہ) یا انہیں ریاست سے باہر لے جانے کا اجازت نامہ پیش نہیںکر سکے ۔اسی قسم کے الزامات پک اپ کے مالک اور اس کے ڈرائیوربیٹے کے خلاف بھی عائد کیے گئے ہیں۔
آمیر کے سب ڈویژنل افسر بلدیو رام بھوجک نے کہا کہ جے پور میونسپل کارپوریشن جازت نامہ جاری کرنے کی مجاز ہے ۔میں نے کبھی کوئی اجازت نامہ جاری نہیںکیا۔پہلو خان پر یکم اپریل کو الور کے بہرور علاقہ میں گﺅ رکشکوں کے ایک ہجوم نے جس وقت حملہ کیا تو پہلو خان ان گایوں کو پڑوسی ریاست ہریانہ میں اپنے گاؤں نوح لے کر جارہا تھا۔

Title: cow smuggling charge against pehlu khans aides 2 others in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply