بنگال میں گائے اسمگلروں کا بی ایس ایف اہلکاروں پر حملہ،6جوان زخمی

کلکتہ:ہند۔بنگلہ دیش سرحد کی نگرانی کررہے بی ایس ایف نے گائے کے اسمگلروں کے ذریعہ حملے کے بعد کئی راؤنڈ ہوائی فائرنگ کی۔یہ واقعہ کل رات پنشی دیوا سرحد کے قریب پیش آیا۔
بی ایس ایف کے ذرائع کے مطابق یہ حادثہ یہ واقعہ لیچوپھوکاری میں اس وقت پیش آیاجب پٹرولنگ کررہے بی ایس ایف کے جوانوں پر گائے اسمگلروں نے حملہ کردیا۔ اس کے جواب میں بی ایس ایف کو بھی فائرنگ کرنی پڑی۔گائے اسمگلروں کی کچھ مقامی افراد بھی حمایت کررہے تھے۔
اگرچہ اس حملے میں 6جوانوں کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع ہے لیکن بی ایس ایف ذرائع نے ابھی اس کی تصدیق نہیں کی ہے کہ اس حملے میں کتنے جوان زخمی ہوئے ہیں۔
دارجلنگ کے سپرنڈنٹ آف پولس نے امت جالگی نے کہا کہ سلی گوڑی سے 18کلو میٹر مشرق کی جانب حالات کشیدہ ہیں۔مگر کنٹرول میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف نے اب تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں کرائی ہے۔پولس پورے معاملے کی نگرانی کررہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cow smugglers attack bsf patrol party in bengal in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply