بغاوت کے الزام میں گرفتار دہلی یونیورسٹی کے سابق لیکچرر گیلانی کی درخواست ضمانت پر سماعت جمعہ کو

نئی دہلی:دہلی کی ایک عدالت یہاں پریس کلب میں ایک پروگرام کے حوالے سے بغاوت کے الزامات میں گرفتار دہلی یونیورسٹی کے سابق لیکچرر سید عبد الرحمٰن گیلانی( ایس ا ے آر گیلانی)کی ضمانت عرضی پر جمعہ کو سماعت کرے گی۔
ایڈیشنل سیشن جج امیت بنسل نے یہ کہتے ہوئے کہ متعلقہ جج رخصت پر ہیں معاملہ کی سماعت جمعہ تک موخر کر دی۔گیلانی نے، جو جیل میں ہیں، بدھ کے روزپٹیالہ ہاو¿س کورٹ کی رجسٹری میں نئی درخواست ضمانت داخل کی تھی۔
اور اس پر جمعرات کو ایڈیشنل سیشن جج دیپک گرگ کی عدالت میں سماعت ہونا تھی۔اس سے قبل ایک مجسٹریٹی عدالت نے19فروری کو گیلانی کی جنہیں 16فروری کو گرفتار کیا گیا تھا،پولس کے اس الزام کی بنیاد پر کہ وہ حکومت کےخلاف نفرت پھیلا رہے تھے، درخواست ضمانت خارج کر دی تھی۔
پولس اس سے پہلے عدالت کو یہ بھی بتا چکی تھی کہ 10فروری کو ایک پروگرام منعقد ہوا تھا جس میں جو بینر لگائے گئے تھے ان میں افضل گورو اور مقبول بٹ کو شہید قرار دیا گیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Court to hear bail plea of ex du lecturer sar gilani tomorrow in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply