کشمیری علیحدگی پسند لیڈرشبیر شاہ کو14روز کے لیے جیل بھیج دیا گیا

نئی دہلی: حوالہ کے الزام میں گرفتار کشمیر کے علیحدگی پسند لیڈر شبیر شاہ کو آج پٹیالہ ہاؤس عدالت نے 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ شاہ کی چھ دن کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تحویل مکمل ہونے کے بعد انہیں ایڈیشنل سیشن جج سدھارتھ شرما کے سامنے پیش کیا گیا۔
ڈائریکٹوریٹ نے ملزم سے آگے اور پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں رکھنے کی درخواست نہیں کی اس کے بعد شاہ کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ علیحدگی پسند رہنما کو 2005 کے ایک حوالہ کیس میں 25 جولائی کو سری نگر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ شاہ کو کشمیر سے دہلی لایا گیا تھا اور عدالت نے پہلے سات دن کے لئے ڈائریکٹوریٹ کی ریمانڈ پر بھیجا تھا۔ یہ مدت پہلے ایک دن اور پھر چھ دن بڑھائی گئی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Court sent kashmiri separatist leader shabbir shah to judicial custody in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply