آٹھ سالہ پرانے کیس میں آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندر بابو نائیڈ کی گرفتاری کا حکم جاری

ممبئی: مہاراشٹر کے شہر ناندیڑ کی ایک عدالت نے آندھر پردیش کے وزیر اعلیٰ چندر بابو نائیڈو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔جس کے خلاف پورے آندھرا پردیش میں زبردست غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی اور وسیع پیمانے پر احتجاج شروع ہو گیا۔

ناندیڑ ضلع کے دھرم آباد کے جوڈیشیل مجسٹریٹ این آر گجبھیے نے نائیڈو اور ان کی کابینہ کے کئی وزیر وں سمیت 13افراد کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر کے انہیں 21ستمبر تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

ان کے خلاف یہ کیس 2010مٰں اس وقت درج کیا گیا تھا جب مہاراشٹر کے ببلی میں پانی کا بہاو¿ روکنے کے لیے وہاںایک بیراج کی تعمیر کے خلاف غیر منقسم آندھرا پردیش میں بلا لحاظ پارٹی و جماعت سبھی نے یہ الزام لگا تے ہوئے کہ بیراج کی تعمیر سے پانی کی سپلائی میں کمی واقع ہوجائے گئی مظاہرہ ے کیے تھے ۔

جس مین نائیڈو اور کچھ دیگر کو گرفتار کر کے متصر مدت کے لیے پونے کی جیل میں قید کر دیا گیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Court orders arrest of andhra cm chandrababu naidu in 2010 case in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply