پاٹیدار تحریک کے روح رواں ہاردک پٹیل کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ گرفتاری جاری

مہسانہ: گجرات میں اسمبلی انتخابات کی گہما گہمی اور اس دوران کانگریس نائب صدر راہل گاندھی سے پاٹی دار تحریک کے روح رواں ہاردک پٹیل کی ملاقات کے درمیان بدھ کو صبح ریاست کے مہسانہ ضلع کی وشنا نگر کی سیشن عدالت نے ہاردک پٹیل کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیا۔
ان کے خلاف یہ وارنٹ گرفتاری بی ے پی ایم ایل اے رشی کیش پٹیل کے دفتر میں توڑ پھوڑ کرنے پر جاری کیا گیا ہے۔جب سے یہ افواہ پھیلی ہے کہ ہاردک نے راہل گاندھی سے ملاقات کی ہے گجرات کا سیاسی ماحول بہت گرم ہو گیا ہے۔جس پرپٹیل نے، جو آجکل راجکوٹ میں ہیں، کہا کہ جب وہ راہل گاندھی سے ملیں گے تو علی الاعلان ملاقات کریں گے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Court issues non bailable warrant against hardik patel in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply