شراب برآمدگی معاملہ میں بہار قانون ساز کونسل کی رکن منورما دیوی ضمانت پر رہا

پٹنہ:روڈ ریج کے معاملے میں گیا ضلع میں ایک نوجوان کے قتل کیس کے اصل ملزم راکی یادو کی ماں اورجنتا دل یونائیٹڈ(جے ڈی یو )سے معطل قانون ساز کونسل رکن (ایم ایل سی) منورما دیوی کو ، جو اپنے گھر سے شراب سے بھری کئی بوتلوں کی برآمدگی میں گزشتہ 17 مئی سے جیل میں بند تھیں،پیر کے روز پٹنہ ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہا کر دیا ۔
گذشتہ 19 مئی کو گیا ضلع کے ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سوم ساگرنیز27 مئی کو ضلع عدالت نے منورما دیوی کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کر دی تھی۔منورما دیوی کے بیٹے راکی کی تلاش کے دوران گذشتہ9-10 مئی کی رات میں ان کے گھر سے چھ شراب کی بوتلیں برآمد ہونے کے بعد سے منورما فرار تھیں اور گذشتہ 17 مئی کو ضلع کے ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سوم ساگرکی عدالت میں خود سپردگی کرنے کے بعد انہیں 14 روز کی عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا تھا۔
جج احسان الدین امان اللہ کی یک ججی بنچ نے منورما دیوی کو مذکورہ معاملے میں ضمانت دیتے ہوئے ان سے مقدمہ کے دوران تعاون کرنے کی ہدایت کی۔

Title: court grants bail to jdu legislator manorama devi in excise case | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply