دہلی کی عدالت نے5مشتبہ داعشیوںکو ضمانت پر چھوڑنے سے انکار کر دیا

نئی دہلی: یہاں کی ایک عدالت نے دولت اسلامیہ فی العرق و الشام(داعش) کے گرفتار5 مشتبہ انتہا پسندوں کو ضمانت پر رہا کتنے سے انکار کر دیا۔ ان پانچوں پرہری دوار کے اردھ کنبھ میلے میں دہشت گردانہ حملہ کرنے کی سازش رچنے کا الزام ہے۔
ذرائع کے مطابق عدالت نے کہا کہ پانچوں ملزموں اخلاق الرحمٰن ، محمد اسامہ، محمد معراج، محمد عظیم الشان اور محسن ابراہیم سید کے خلاف جس نویت کا کیس ہے اس میں ضمانت پر رہا نہیں کیا جا سکتا۔این آئی اے نے عدالت سے کہا تھا کہ ان پانچوں نے دہلی پولس کی تھویل میں تحقیقات کے دوران داعش کے سرگرم اراکین ، بھرتی کنندگان ، ہمدردان اور محرکان کے کوڈ نام اورموبائیل نمبراگل دیے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Court denies bail to alleged isis operatives in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply