ہماچل میں بارشوں اور سیلاب کی تباہکاریاں،نو بیاہتا جوڑا لاپتہ، بس اور سات افراد بہہ گئے

شملہ:ہماچل پردیش کے کلو منالی علاقہ میں زبردست بارش اور سیلاب میں جہاں ایک طرف کم از کم سات افراد بہہ گئے وہیں بنگلورو سے آنے والا ایک نوجوان جوڑا بھی لاپتہ ہو گیا۔ پیشے سے انجینیر یہ میاں بیوی ایک ایم این سی میںکنسلٹنٹ تھے ۔29سالہ پراتیم راکشت اور 28سالہ سشمتا چٹرجی کو اپنی تعطیلات گذار کر پیر کے روز بنگلور واپس آجانا تھا۔

ان دونوں کی ڈیڑھ سال پہلے شادی ہوئی تھی۔ علاوہ ازیں بارشوں سے ندیوں کی لہریں بے قابو ہو گئی ہیں اورمنالی میں تو بیاس ندی میں ایسی طغیانی آئی کہ ایک سڑک کٹ گئی اور وہاں کھڑی ایک ٹورسٹ بس بہہ گئی اور میلوں دور تک بہتی چلی گئی۔تسلسل سے ہونے والی بارش اور پھر ندیں میں طغیانی سے منالی جیسا خوبصورت تفریحی مقام ہیبت ناک مناظر پیش کرنے لگا۔کے پیش نظر حکام نے پوری پہاڑی ریاست میں ہائی الرٹ کر دیا ۔متوارتر بارش سے تمام دریاؤں میں طغیانی آگئی ۔تین افراد منالی کے قریب بیاس میں اس وقت ڈوب گئے جب ان کی کار جس میں وہ سوار تھے دریا میں گر کربہہ گئی۔

دو دیگر افراد منیکران وادی میں پاروتی دریا میں اور ایک نوجوان لڑکی کلو ضلع کے باجورہ کے قریب سیلاب کے پانی میں بہہ گئی ۔ کانگڑہ ضلع میں بھی ایک شخص نالے میں گر گیا اور جب تک اسے بچانے کی کوشش کی جاتی وہ بہہ کر نظروں سے اوجھل ہو گیا ۔ کلو ضلع کے ہی ڈوبی میں پھنس جانے والے کم از کم 19افراد کو انڈین ایر فورس کے ہیلی کاپٹر کی مدد سے بچا لیا گیا۔

کلو کے ڈپٹی کمشنر یونس خان کے مطابق ریسکیو ٹیمیں وہاں آباد مقامی لوگوں اور سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے مقامی باشندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اونچے مقام پر منتقل ہو جائیں۔ گذشتہ کچھ روشز سے کلو، چمبا ،کنور ،لاہول اور اسپیتی اضلاع میں زبردست بارشیں ہو رہی ہیں ۔بنگلورو کا جو جوڑا لا پتہ ہے اس کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ ہریانہ کے شہر گوڑ گاؤں کے جس ٹور آپریٹر کے توسط سے وہ دونوں منالی گئے تھے وہ بھی ان دونوں کا کوئی اتہ پتہ نہیں بتا رہا اور گول مول جواب دے رہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Couple feared missing in hp tour operator blames weather in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment