خانگی جھگڑوں سے عاجز آکر جوڑے نے زہر پی کرخودکشی کرلی

حیدرآباد:تلنگانہ کے سوریہ پیٹ ضلع میں خاندانی جھگڑوں پر شوہر اور بیوی نے زہر پی کرخودکشی کرلی۔ یہ واقعہ سوریا پیٹ ضلع کے ویلاچیرو میں پیش آیا۔ راج موہن ریڈی اور اس کی بیوی سریتاکاشتکاری سے گذر بسر کیاکرتے تھے۔
لیکن گزشتہ چند دنوں سے ان میں کسی نہ کسی بات پر جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔ منگل کی رات ان میں جھگڑا ہوا جس کے بعد راج موہن نے زہر پی لیا۔ بعد ازاں اس کی بیوی سریتا نے بھی زہر پی کر خودکشی کرلی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہونچی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Couple commits suicide in tilngana in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply