مدھیہ پردیش میںعاشق جوڑے نے کھیت کے کنارے شادی کی اور پھر خود کشی کرلی

علی راج پور:مدھیہ پردیش کے قبائلی اکثریتی علاقہ علی راج پور ضلع میں ایک ماہ قبل بھاگے پانچ بچوں کے باپ اور اس کی معشوقہ کے گھر لوٹ کر خود کشی کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ مرنے سے پہلے دونوں نے نہ صرف مٹی کا مندر بنا کر آپس میں شادی کی ، بلکہ دونوں نے اپنے جسم بھی ایک دوسرے سے باندھ لئے۔ آزاد دنگر تھانہ پولیس ذرائع نے بتایا کہ آج صبح ساملاکنڈ گاؤں کے نوجوان کانجی اور اسی گاؤں کی رہنے والی 20 سالہ ایک لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ دونوں ایک ماہ پہلے سے لاپتہ تھے۔
دونوں نے کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کی ہے۔ پولیس نے ابتدائی معلومات کے حوالے سے بتایا کہ پانچ بچوں کے باپ کانجی اور لڑکی کو ایک دوسرے سے محبت ہوگئی تھی۔ دونوں ایک ماہ قبل گجرات بھاگ گئے تھے۔ کل دیر رات دونوں واپس لوٹے اور ایک کھیت کے کنارے مٹی کا مندر بنایا۔ پوجا پاٹھ کرکے نوجوان نے پہلے لڑکی کی مانگ بھری اور پھر دونوں نے کپاس میں چھڑکنے والی کیڑے مار دوا پی کر جان دے دی۔ مرنے سے پہلے دونوں نے خود کو زنجیر لگا کر ایک تالے سے باندھ لیا تھا، تاکہ دونوں کے جسم ایک ساتھ رہیں۔

Title: couple commits suicide in madhya pradesh | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply