گجرات میں امباجی مندر کے پاس بم نما شے پائے جانے سے سنسنی

احمد آباد:گجرات کے بناسکانٹھا ضلع میں واقع مشہور تیرتھ استھل امباجی مندر کے مرکزی دروازے کے قریب آج ایک بم نما شے پڑی پائے جانے سے سنسنی پھیل گئی۔ ایس پی نیرج بڈگجر نے بتایا کہ اس پورے معاملے کی تفصیلی چھان بین کی جا رہی ہے اور فارنسک سائنس لیباریٹری یعنی ایف ایس ایل کے ماہرین کو بلایا گیا ہے تاہم امباجی تھانے کے انچارج افسر یو ڈی جاڈیجا نے دعوی کیا کہ یہ کوئی بم نہیں بلکہ کل رات مندر کے قریب سے گزری بہت سی باراتوں میں سے کسی ایک کے دوران بنا پھوٹاانار (ایک قسم کا پٹاخہ) ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسے لوگوں کی اطلاع پر مندر کے شری شکتی دروازے کے پاس سے شام 11 بجے برآمد کیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ کچھ ہی وقت پہلے ریاست کے سوراشٹر علاقے سے دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) سے وابستہ دو دہشت گردوں کو پکڑا گیا ہے اور راجکوٹ شہر میں ایک رہائشی علاقے میں ٹائم بم ملنے کا راز بھی ابھی تک نہیں سلجھ سکا ہے۔

Title: country made bomb found in ambaji temple | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply