وزیر اعلیٰ بنگال ممتا بنرجی نے بڑے نوٹ بند کرنے کو سیاسی حربہ بتایا

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے پانچ سو اور ہزار روپے کے نوٹ پر پابندی کو سیاسی چال قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک معاشی بحران کا شکار ہورہا ہے مگر مودی جی جذبات کی رو میں بہہ رہے ہیں جب کہ عوام ملک کے وزیر اعظم سے جذباتی تقریریں نہیں صحیح قدم کی امید کرتے ہیں۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینئر کانگریسی لیڈر سومن مترا اور سابق ریاستی کانگریس کے صدر پردیپ بھٹا چاریہ نے کہا کہ ملک معاشی بحران کا شکار ہورہا ہے۔چھوٹے چھوٹے کاروباری برباد ہورہے ہیں۔
راجیہ سبھا کے ممبر پردیپ بھٹا چاریہ نے کہا کہ مرکزی حکومت کے اچانک فیصلے کی وجے سے مزدور طبقے کو روزگار کے بجائے بینک کے باہر قطارمیں کھڑے ہونے پر مجبور کردیا ہے اور اس کی وجہ سے ملک کی معیشت کو نقصان ہورہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Country is passing through economic crisis says mamata banerjee in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply