ملک نے محمد شاہد کی شکل میں ایک عظیم کھلاڑی کھو دیا: مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی سمیت ملک میں تمام کھیل اور سیاسی حلقوں نے محمد شاہد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈربلنگ کے جادوگر محمد شاہد کے انتقال پر گہرے غم کا اظہار کرتے ہوئے بدھ کو کہا کہ ہندستان نے ایک عظیم کھلاڑی کھو دیا۔
مسٹر مودی نے شاہد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے شاہد کو بچانے کی اپنی طرف سے بھرپور کوشش کی۔لیکن ہماری مدد اور دعائیں ان کو بچانے کے لئے کافی ثابت نہیں ہوئیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ شاہد کے انتقال سے ہندستان نے ایک عظیم ہاکی کھلاڑی کھو دیا ہے جو اپنے کیریئر میں جذبہ اور جوش کے ساتھ کھیلتے تھے۔
مرکزی وزیر کھیل وجے گوئل نے سابق ہاکی کھلاڑی محمد شاہد کے انتقال پر ٹویٹ کر کے کہاکہ محمد شاہد کے انتقال کی خبر سن کر دنگ رہ گئے۔ ہاکی کے اس عظیم کھلاڑی کے انتقال پر میں ان کے اہل خانہ کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔گوئل حال ہی میں شاہد سے ملنے اسپتال بھی گئے تھے۔(یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Country has lost a great sportsman says modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply