کانگریس نے وزیر اعظم کے رین کوٹ جملے کا غلط مطلب نکالا:راجناتھ

لکھنؤ:مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے وزیراعظم نریندر مودی کا دفاع کرتے ہوئے آج کہا کہ کانگریس نے ان کے رین کوٹ والے بیان کا غلط مطلب نکالا ہے۔
مسٹر سنگھ نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ مسٹر مودی کے رین کوٹ والے بیان کا مطلب تھا کہ ڈاکٹر من موہن سنگھ کے وزیراعظم کے عہدے پر مدت کار کے دوران تمام گھوٹالے ہوئے لیکن انہوں نے اپنے آپ کو بچاکررکھا لیکن کانگریس نے بلا وجہ اس پر ہنگامہ کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر من موہن سنگھ کا سبھی احترام کرتے ہیں۔
کوئی ان کی توہین کیوں کرےگا۔وہ ملک کے سابق وزیراعظم ہیں۔انہوں نے اپنے مدت کار میں ہوئی بدعنوانی سے خود کو بچا کر رکھا۔وزیراعظم نے اسی سے متعلق رین کوٹ والے محاورے کا ذکر کیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ مسٹر مودی نے راجیہ سبھا میں گورنر کے خطاب کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ڈاکٹر من موہن سنگھ باتھروم میں رین کوٹ پہن کر نہاتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Controversy over pm modis raincoat jibe unjustified rajnath singh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply