بھارت ماتا کی جئے پر بحث بے معنی ہے: آڈوانی

گاندھی نگر:دیش بھکتی(حب الوطنی) اور بھارت ماتا کی جئے کے حوالے سے ملک گیر پیمانے پر چھڑی جنگ جیسی بحث کے درمیان جمعرات کے روزبھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے معروف و بزرگ رہنما لال کشن آڈوانی نے کہا کہ اس پر بحث مباحثہ اور تنازعہ بے معنی و فضول ہے۔
گجرات کے شہر گاندھی نگر میں ایک پروگرام کے دوران دیش بھکتی اور بھارت ماتا کی جئے نعرے پر آڈوانی نے کہا کہ وہ اس نعرے پر کوئی تبصرہ کرنا نہیں چاہتے کیونکہیہ لاحاصل موضوع بحث اور فروعی معاملہ ہے۔
آڈوانی کا یہ تبصرہ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کے بھارت ماتا کی جے نہ کہنے کے بیان کے پس منظر میں آیا ہے۔ ان کے اس بیان سے پہلے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا تھا کہ نوجوانوں کو حب الوطنی کے گیت اور بھارت ماتا کے جئے کہنا یا جائے۔ جس پر اویسی نے کہا تھا کہ ان کی گردن پر چھری بھی رکھ دی جائے تب بھی وہ بھارت ماتا کی جئے نہیں کہیں گے۔ جس پر آر ایس ایس ، بی جے پی اور شیو سینا ایسی چراغپا تھی کہ اس کا غصہ مہاراشٹر اسمبلی میں اس طرح اتارا گیا جب اویسی کے ہی نقش قدم چلنے والے مجلس کے ایک ممبر اسمبلی کو معطل کر دیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Controversy over bharat mata ki jai meaningless l k advani in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply