وارانسی میں کار ۔موٹر سائیکل ٹکر میں کانسٹبل ہلاک

وارانسی: اترپردیش میں وارانسی کے شیوپور علاقے میں سڑک حادثے میں وی آئی پی ڈیوٹی پر جا رہے موٹر سائیکل سوار کانسٹیبل شیلندر کمار کی موت ہو گئی۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ مرزاپور کے جگنا تھانے میں تعینات کانسٹیبل شیلندر کمار موٹر سائیکل پر وارانسی میں وی آئی پی ڈیوٹی کے لئے جا رہے تھے۔شیوپور علاقے میں کل رات تیز رفتار کار نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔
سنگین حالت میں شیلندر کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت ہو گئی۔ شیلندر غازی پور ضلع کا رہنے والا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Constable killed in road accident in varanasi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply