راجستھان میں کنٹینر جیپ ٹکر میں کانسٹبل زندہ جل کر ہلاک،دو دیگر جھلس گئے

ادے پور:راجستھان میں راجسمند ضلع کے دیلواڑہ تھانہ حلقہ میں کل دیر رات پولیس جیپ کی ایک کنٹینر سے ٹکر ہونے کے بعد جیپ میں آگ لگ جانے سے ایک کانسٹیبل زندہ جل کر ہلاک ہو گیا جبکہ دو دیگر شدید طورپر جھلس گئے۔ پولیس کے مطابق پولیس کی موبائیل جیپ کل رات گشت پر نکلی تھی کہ تقریبا 12 بجے نیشنل ہائی وے آٹھ پر اس کی ایک کنٹینر سے ٹکر ہو گئی اور اس میں آگ لگ گئی۔
جیپ کے اندر بیٹھے کانسٹیبل رام سنگھ کی زندہ جل جانے سے موت ہو گئی جبکہ جیپ کے ڈرائیور کشن لال اور ایک اور کانسٹیبل زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ناتھ دوارہ سے جائے حادثہ پر پہنچی فائربریگیڈ کی گاڑی نے آگ پر قابو پایا۔ شدید طور پر جھلس گئے دونوں پولیس اہلکاروں کو دیلوڑہ کے اننتا ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے آج پوسٹ مارٹم کراکر لاش کواہل خانہ کے حوالے کر دیا ہے۔

Title: constable burn after container jeep accident | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply