اتراکھنڈ حکومت کو گرانے کی سازش پھر رچی جارہی ہے: راوت

دہرادون: (یو این آئی) اتراکھنڈ کے وزیر اعلی ہریش راوت نے الزام لگایا ہے کہ ریاست میں صدر راج ختم کر دیے جانے کے بعد بھی ان کی حکومت گرانے کی سازش جاری ہے اور مرکزی حکومت ان کے ہر کام میں رکاوٹ پیدا کر رہی ہے۔
مسٹر راوت نےیواین آئی سے بات چیت میں الزام لگایا کہ مرکز ان کے ہر کام میں روڑے اٹکا رہا ہے لیکن پھر بھی عوام کے مفادات کو ذہن میں رکھتے ہوئے وہ اسمبلی تحلیل کرنے کی بجائے عوام کی خدمت آخری لمحات تک کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں صدر راج نافذ ہونے کے بعد پانچ ماہ تک حکومت کام نہیں کر پائی جس سے ترقی کی رفتار آگے نہیں بڑھ سکی۔ ہم آج بھی محفوظ علاقے میں نہیں ہیں۔ بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) مسلسل حکومت گرانے کی سازش کر رہی ہے اور اب تو حالات یہ ہے کہ سب کچھ کھلے عام کیا جا رہا ہے۔
ان کے مرکزی رہنما آج بھی جب یہ بیان دیتے ہیں کہ کانگریس کے کئی رکن اسمبلی ان کے رابطے میں ہیں تو اس سے ان کے ارادوں کا پتہ چلتا ہے۔ ہمیں ان تمام چیلنجوں کے درمیان ترقی کی رفتار کو پٹری پر لانا ہے جس میں ہم کافی کامیاب بھی ہوئے ہیں۔مسٹر راوت نے کہا کہ ان کی توجہ کی ترقی، خود روزگار، بنیادی سہولیات سے ریاست کو لیس کرنا ہے۔
اتحادی جماعتیں پروگریسو ڈیموکریٹک فرنٹ (پی ڈی ایف) سے اتحاد کے سوال کو انہوں نے پی ڈی ایف اور کانگریس ہائی کمان پر چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے پارٹی اور حکومت کے درمیان اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد بتایا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Conspiracy to topple utarakhand govt continues rawat in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply