آسام سے بنگالی بولنے والوں کو نکالنے کی سازش رچی جا رہی ہے: اپوزیشن

نئی دہلی: لوک سبھا میں اپوزیشن اراکین نے الزام لگایا کہ آسام سے بنگالی بولنے والوں کو نکال باہر کرنے کی سازش رچی جا رہی ہے۔ترنمول کانگریس کے رکن سوگاتا رائے نے وقفہ صفر شروع ہوتے ہی یہ معاملہ اٹھایا۔
انہوں نے اس امر کی نشاندہی کی کہ آسام کی 3.29کروڑنفوس پر مشتمل آبادی میں سے 1.3کروڑ افراد کے نام شہریوں کے قومی رجسٹر کے پہلے مسودے میں شامل نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ یہ ریاست سے بنگالیوں کے نکال باہر کرنے کی کوئی سازش نہ ہو جسکی ان کے پارٹی رفقاءاور حزب اختلاف کی کانگریس اور بایاں بازو کی پارٹیوں نے زبردست تائیدکی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Conspiracy to axe bengali speaking people from assam oppn in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply