میگھالیہ میں بھی کانگریس حکومت تشکیل نہ دے سکی،بی جے پی این پی پی کی قیادت میں مخلوط حکومت میں شامل ہوگی

شیلانگ:کانگریس میگھالیہ میں بھی اس وقت اپنا اقتدار برقرار نہیں رکھ سکی جب حالیہ اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد معلق اسمبلی ہوجانے کے باعث بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے نیشنل پیپلز پارٹی( این پی پی )کی قیادت میں مخلوط حکومت تشکیل دینے کا اعلان کر دیا۔
کونراڈ سنگما میگھالیہ کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔گورنر نے ایوان میں اکثریت حاصل ہونے کا سنگما کی جانب سے دعویٰ کرنے کے بعد انہیں حکومت سازی کی دعوت دی ۔
انہیں 6مارچ کو صبح ساڑھے دس بجے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف دلایا جائے گا۔واضح رہے کہ این پی پی 19سیٹیں جیرت کر کانگریس کے بعد دوسری سب سے بڑی واحد پارٹی تھی لیکن 6سیٹیں جیتنے والی یونائیٹڈ ڈیموکریٹک پارٹی (یو ڈی پی) نے اس کی حمایت کا اعلان کر دیا جس کے بعدحکومت سازی کے لیے مطلوبہ تعدادپوری کرنے کے لیے 4سیٹیں جیتنے والی پی ڈی ایف اور دو دو سیٹیں جیتنے والی بی جے پی اور ایچ ایس پی ڈی پی نے بھی یو ڈی پی کی حمایت کرنے کا اعلان کر دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Conrad sangma will be the next cm of meghalay in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply