میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کونارڈ سنگما اور12کابینی وزیروں کی حلف برداری

شیلانگ: نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) کے سربراہ کونراڈ کونگکال سنگما نے منگل کے روز میگھالیہ کے 12ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لے لیا۔ ریاستی گورنرگنگا پرساد نے وزیر اعلیٰ کونگکال اوربی جے پی سمیت کئی دیگر پارٹیوں کی حمایت سے تشکیل دی جانے والی میگھالیہ کی مخلوط حکومت کے دیگر11کابینی وزیروں کو راج بھون میں منعقد ایک تقریب میں حلف دلایا۔
کابینہ کے 11وزیروں میں سے چار این پی پی کے، تین یونائیٹڈ ڈیموکریٹک پارٹی (یو ڈی پی) کے، دو پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ(پی ڈی ایف) کے اور ایک ایک ہل اسٹیٹ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (ایچ ایس پی دی پی) اور بی جے پی کا ہے۔این پی پی ایم ایل اے اور وزیر اعلیٰ کے بھائی جیمز پسانگ کونگکال کو بھی کابینہ درجہ کا وزیر بنایا گیا ہے۔
دیگر تین ان پی پی وزیروں میں پرسٹون ٹینسونگ،سینوبھلانگ ڈھر اور کامینگون یامبون ہیں۔سوائے جیمز سنگما کے باقی تینوں کانگریس قیادت ولی حکومت میں بھی وزیر رہ چکے ہیں۔

Title: conrad sangma sworn in as meghalaya cm | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply