ضمنی انتخابات میں کانگریس و بی جے ڈی نے پرچم لہرایا، بی جے پی کی شکست

بھوپال:مدھیہ پردیش اور اڈیشہ کے اسمبلی ضمنی انتخابات میں تینوں سیٹوں پر بی جے پی کو شرمناک شکست حاصل ہوئی ہے اور یہ بی جے پی کو2019 عام انتخابات کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔ دوسری طرف کانگریس نے مدھیہ پردیش کی دونوں اسمبلی سیٹوں پر شاندار کامیابی حاصل کی ہے،وہیں اڈیشہ میں برسراقتدار بی جے ڈی نے بھی بی جے پی کے ارمانوں پر پانی پھیر تے ہوئے فتح حاصل کی۔
اشوک نگر ضلع کی مونگاولی اسمبلی سیٹ پر کانٹے کی ٹکر کے بعد آخر کا ر کانگریس کے امیدوار برجیندر یادو نے بی جے پی امیدوار بائی صاحب یادو کو 2124 ووٹوں سے شکست دی۔ کانگریس امیدوار کو 70808 ووٹ ملے جبکہ بی جے پی امیدوار کو 68684 ووٹ ملے۔ جبکہ کولارس میں کانگریس کے امیدوار مہندر سنگھ یادو نے بی جے پی امیدوار دیویندر جین کو تقریبا 8 ہزار ووٹوں سے ہرایا۔
دوسری طرف اڈیشہ میں برسراقتدار بی جے ڈی نے بھی بی جے پی کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔ بیجے پور اسمبلی سیٹ پر بی جے ڈی نے تقریباً 42 ہزار ووٹوں کے فرق سے بی جے پی کومات دی۔ یہاں 21 مراحل میں کاو¿نٹنگ ہوئی جس میں ریتا رانی ساہو کو ایک 1 لاکھ 2 ہزار 871 ووٹ ملے جب کہ بی جے پی کے اشوک پنگڑھی کو کل 60 ہزار 938 ووٹ حاصل ہوئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress wins seats in mungaoli and kolaras in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply