کانگریس نے دیوبند اور بی جے پی نے مظفر نگر سیٹ جیتی

لکھنؤ: اتر پردیش کی حکمراں جماعت سماج وادی پارٹی کو اسمبلی انتخابات سے عین ایک سال قبل اس وقت زبردست جھٹکا لگا جب ریاستی اسمبلی کے تین سیٹوں کے لیے ہونے والے ضمنی انتخابات میں اس نے دو سیٹیں گنوا دیں۔اسمبلی کی جن تین سیٹوں پر ضمنی چناو¿ہوا ان میں فساد سے متاثرہ مظفر نگر کی سیٹ پر بی جے پی اور دیوبند سیٹ پر کانگریس نے قبضہ کرلیا۔ سماج وادی پارٹی بمشکل تمام فیض آباد کی سیٹ بچا سکی ورنہ وہاں بھی اسے لالو پرساد یادو کی آر جے ڈی سے کانٹے کا مقابلہ چل رہا تھا ۔ آر جے ڈی دوسرے نمبر پر رہی۔اس سیٹ پر بی جے پی امیدوار چوتھے نمبر پر رہا۔جبکہ فیض آباد سے بی جے پی کا ممبر پارلیمنٹ ہے۔اتر پردیش میں آئندہ سال ا سمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ایسے حالات میں یہ ضمنی انتخابات سماج وادی پارٹی کے لیے کافی اہم مانے جا رہے تھے۔کیونکہ یہ تینوں سیٹیں سماج وادی کے ہی قبضہ میں تھیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress wins deoband bjp secures riot hit muzaffar nagar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply