امرتسر لوک سبھا سیٹ کانگریس نے جیت لی

امرتسر:پنجاب میں امرتسر لوک سبھا سیٹ کے ضمنی انتخابات میں بھی کانگریس نے جیت حاصل کی ہے۔ اس کے امیدوار گرجیت سنگھ اوجلا نے اپنے قریب ترین حریف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے راجندر موہن سنگھ چننا کو ایک لاکھ 99 ہزار 189 ووٹوں سے شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی ۔
یہ سیٹ کانگریس کے لیڈر کیپٹن امریندر سنگھ کے ستلج ۔جمنا نہر کے مسئلے پر لوک سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ عام آدمی پارٹی کے اپکارسنگھ سندھو تیسرے نمبر پر رہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress win amritsar lok sabha seat in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply