چھتیس گڑھ میں کانگریس کی حکومت بنی تو مکمل شراب بندی نافذ ہوگی:سابق مرکزی وزیر چرن داس

کوربا: کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر مملکت برائے زراعت ڈاکٹر چرن داس مہنت نے وعدہ کیا ہے کہ کانگریس بر سر اقتدار آئی تو چھتیس گڑھ میں مکمل شراب بندی نافذ کی جائے گی۔
ڈاکٹر مہنت نے چھتیس گڑھ کے کوربا میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شراب بندی سے ریاست کی معیشت پر منفی اثرات پڑنے کے امکانات سے انکار کیا اورکہا کہ ریاست کے پاس آمدنی کے کافی وسائل ہیں۔ شراب بندی سے نہ تو ریاست کی معیشت متاثر ہوگی نہ ہی ترقی۔
سابق وزیر اعلی اجیت جوگی کے الگ سیاسی جماعت بنا لینے سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو فائدہ پہنچنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس کا فائدہ کانگریس کو ملے گا۔ اوروقت آنے پر بی جے پی کو بھی حقیقت معلوم ہو جائے گی۔

Title: congress will impose complete ban on alcohol in chhatisgarh if | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply