کانگریس اتر پردیش میں پارٹیوں سے انتخابی سمجھوتہ نہیں بلکہ عوام سے دوستی کرے گی:راج ببر

ہردوئی:اترپردیش کی سیاست میں دور دور تک نظر نہ آنے والی کانگریس کو پوری توانائی کے ساتھ میدان میں لانے کی کوشش میں ”27 سال یوپی بے حال“کے موضوع پر سندیش یاتراپر نکلے پردیش کانگریس کمیٹی کے نئے سربراہ راج ببر نے کہا ہے کہ کانگریس ریاست میں کسی سیاسی جماعت سے اتحاد نہیں کرے گی بلکہ اس کا اتحاد صرف اور صرف عوام سے ہوگا۔
دہلی سے کانپور کے دورے پر نکلے کانگریسی لیڈروں کا رتھ یہاں میڈو گاؤں میں رکا۔ بارش کے باوجود لوگوں کی بھیڑ سے کافی خوش مسٹر ببر نے منعقد جلسہ عام میں کہا کہگزشتہ 27 سالوں سے اتر پردیش میں مذہب اور ذات کے نام پر حکومتیں بنتی آئی ہیں لیکن انہوں نے عوام کو دھوکے کے سوا کچھ اور نہیں دیا۔ ذات مذہب کی سیاست سے عاجز عوام کو ترقی کے راستے پر لے جانے والی کانگریس ہی بھروسہ ہے۔
اس لئے اگلے سال ہونے والے انتخابات میں ان کی پارٹی صرف عوام سے اتحاد کرے گی اور اسی کے سہارے حکومت بنائے گی۔ مسٹر ببر نے کہا کہ کانگریس کی منشا رہی ہے کہ اس نے معاشرے کے نچلی پائیدان پر کھڑے عام لوگوں کو اٹھا کر اونچائی تک پہنچایا ہے۔ کانگریس آگے بڑھانے کا کام کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں جب سے سماجوادی پارٹی کی حکومت بنی ہے، لوٹ کا راج قائم ہوا ہے۔ حکومت نے عوام کو ورغلانے کیلئے طالب علموں کو مفت لیپ ٹاپ تقسیم کئے مگر روزگار مہیا کرانے کے معاملے میں کچھ نہیں کیا۔ آج خاکی پر دباؤ بنا کر کام کرائے جا رہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress will develop friendship with masses instead of forming an alliance with parties in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply