راہل کی سیاسی زندگی کی سب سے لمبی ’یاترا‘6ستمبر سے دیوریا سے شروع ہوگی

دیوریا: (یو این آئی) اترپردیش میں گزشتہ 27 برسوں سے اقتدار سے بے دخلی جھیلنے والی کانگریس کو پٹری پر لانے کیلئے پارٹی کے نائب صدر راہل گاندھی کل سے اپنی سیاسی زندگی کی سب سے لمبی یاترا دیوریا سے شروع کرنے جا رہے ہیں۔ اتر پردیش اسمبلی کی تیاریوں کی آڑ میں اسے ایک قسم سے سال 2019 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لئے کانگریس کی زمین تلاش کرنے کے طور پر سمجھا جا رہا ہے۔
اس یاترا کے سلسلے میں مسٹر گاندھی کافی پرجوش ہیں۔ یہ یاترا اترپردیش میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظر نکالی جا رہی ہے۔ کسان یاترا کل دیوریا سے شروع ہوگی اور تقریبا 2500 کلومیٹر پوری کرکے دہلی میں ختم ہوگی۔ اپنی اس ٰیاترا پر مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا ہے کہ ”میری دیوریا سے دہلی تک کی یاترا غریبوں، کسانوں اور مزدوروں کو انصاف دلانے کے لیے نکالی جا رہی ہے“.
انتخابی حکمت عملی ساز پرشانت کشور (پی کے) نے لوک سبھا انتخابات کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے لیے ”چائے پر چرچا“ پروگرام تیار کرایا تھا جو کامیاب رہا اسی طرح مسٹر پی کے نے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کی کسان یاترا کے دوران گاؤں میں ”کھاٹ پر بیٹھک “ کا پروگرام بنایا ہے۔ مسٹر گاندھی گاؤں میں کھاٹ پر بیٹھ کر کسانوں اور نوجوانوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔
پارٹی کسانوں کے قرض معافی، بجلی کے بقایا بل کو نصف، کاشت کیلئے قرض اور دیگر مطالبات کے بارے میں ایک مطالبہ رتھ یاترا نکالے گی۔ یہ مطالبہ رتھ، پردیش کے تمام 403 اسمبلی حلقوں کا دورہ کرے گا۔
مانا جا رہا ہے کہ مسٹر گاندھ? کے اس دورے سے ریاست میں 22 اگست سے جاری دو یاترا پر کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔ کانگریس کی پہلی یاترا پارٹی کی وزیر اعلی کی دعویدار شیلا دکشت اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ کی قیادت میں جبکہ دوسری ریاستی کانگریس کے صدر راج ببر اور پرمود تیواری کی قیادت میں نکالی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress vice president rahul gandhi pad yatra from 6th september in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply