معروف بزرگ کانگریس رہنما ماکھن لال فوتیدار انتقال کر گئے

Congress veteran ML Fotedar passes away
نئی دہلی: (یو این آئی) سابق وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کے معتمد خاص ماکھن لال فوتے دار کا آج یہاں مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ’ہندوستانی سیاست کے چانکیہ‘کے طورپر مشہور مسٹر ماکھن لال فوتے دار نے آج گڑگاؤں میں آخری سانس لی۔
وہ 85 برس کے تھے۔ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے ان کے انتقال پر تعزیت ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ “پانچ عشروںپر محیط اپنی سیاسی زندگی میں انہوں نے عوام کے حقوق کے لئے مسلسل لڑائی لڑتے رہے اور انتہائی خلوص سے ان کی خدمت کی”۔
محترمہ سونیا گاندھی نے کہاکہ ” مسٹر فوتے دار کانگریس پارٹی کے لئے ایک مشعل راہ تھے اور ان کے انتقال سے ایک خلا پیدا ہوگئی ہے، جو اب کبھی پر نہیں ہوسکے ہیں”۔ انہوں نے اہل خانہ اور احباب کے تئیں اپنی یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔